بار بار پوچھے گئے سوالات:۔ براہ مہربانی آن لائن اپلائی کرنے کے دوران کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا ہونے پر یاذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات کے لیے ان صفحات سے رہنمائی حاصل کریں ۔اگر پھر بھی آپ کواپنے مسئلے کا حل نہیں ملتاتو admissions@uos.edu.pk پر ہم سے رابطہ کر میں ۔
1.ایڈمشن سبمٹ کرنے کے بعد کیا اپنی درخواست کی معلومات میں تبدیلی کی جا سکتی ؟
جی ہاں ایپلیکیشن کو سبمٹ (Submit)کرنے کے بعد آپ کو اپنا پاسورڈ داخل کرنے کا آپشن ظاہر ہو گا آپ اپنے پورٹل کا پاسورڈ داخل کر کے اپنی مہیا کی گئی معلومات کی تبدیلی کر سکتے ہیں اپنی درست معلومات کے اندراج کے بعد ایپلیکیشن کو سبمٹ کرنا لازمی ہے ورنہ آپ کا نام میریٹ لسٹ میں نہیں آے گا اور اس میں معملے میں یونیورسٹی انتظمیہ ذمہ دار نہ ہوگی
2.یونیورسٹی پراسپیکٹس کہاں سے ملےگا ؟
پراسپیکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی ۔
یونیورسٹی پراسپیکٹس مندرجہ ذیل لنک سے پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے Admissions.su.edu.pk
3.کیاکسی فارم کو پینسل سے پر کر کہ بھی جمع کرایا جا سکتا ہے ؟ نہیں ، تمام فارم بشمول داخلہ کی درخواست صرف آن لائن طریقے سے ہی پر اور جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
4.آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی داخلہ فیس جمع کرائی جاسکتی ہے ؟
نہیں ، آن لائن سٹم مقررہ تاریخ کے بعد خوطریقے سے کام کر نا بند کر دے گا ۔ داخلہ فیس اور درخواست ہرحال میں آخری تاریخ سے قبل ہی جمع کرانا ہوگی ۔
5.غلط یا جعلی معلومات کی فراہمی یا اندراج سے کیا ہوگا ؟
غلط یا جعلی معلومات مہیا کرنے کی صورت میں نہ صرف میرٹ لسٹ سے نام خارج کردیا جائیگا بلکہ متعلقہ امیدوار کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔
6.لاگ ان پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے ؟
پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں ہوم پیچ پر دیے گئے Forget password کے آپشن پر کلک کر کے اپنامو بائل نمبر داخل کریں ۔ آپ کے موبائل پر ایک ایس ایم ایس کیا جائیگا جسے واپس درج کرنے پر آپ اپنانیا پاس ورڈ مقر رکر سکتے
7.سائن ان کوڈ موصول نہ ہوتو کیا کرنا چاہیئے ؟
بذریعہ ای میل یا ایس ایم ایس سائن ان کو ڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں Resend code کے آپشن پر کلک کر کے اپناموبائل نمبر دوبارہ داخل کر میں گے تو کوڈ موصول ہو جائیگا اگر پھر بھی کوڈ موصول نہیں ہوتا تو ہم سے ای میل پر رابطہ کریں۔admissions@uos.edu.pk
8.کیاتعلیمی اسناد ، داخلہ کی درخواست یادیگر کاغذات بذریعہ ڈاک بھیجنا ضروری ہیں ؟
نہیں کسی قسم کے کوئی بھی کا غذات ڈاک کے ذریعے بیجنے کی ضرورت نہیں ہے ، البتہ ایسے تمام امید وار جن کا نام میرٹ میں آجاۓ ، انہیں اپنے تمام ڈاکیومینٹس کے ہمراہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں حاضر ہونا پڑے گا ۔
9.اگرفیس سٹیٹس Awaiting آر ہا ہوتو کیا کیا جاۓ ؟
اگر آپ نے درخواست جمع کرانے کے بعد درخواست کی کا پی اور آن لائن چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر کے چالان فارم فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ سے قبل HBL کی کسی بھی برانچ میں جمع کرادی ہے اور 72 گھنٹے تک آپ کو تصد یقی پیغام بذریہ ای میل یا ایس ایم ایس موصول نہیں ہواتو admissions@uos.edu.pk پراپنے جمع کرائے گئے چالان کی فوٹو ای میل کر دیں ، ہماری ٹیم آخری تاریخ سے قبل تصدیق کر کے آپ کا سٹیٹس کنفرم کر دے گی ۔
10.ماسٹر لسٹ دیکھنے کے بعد اپنی معلومات ،ڈیٹا کی درستگی کیسے کروائی جائے ؟
admissions.uos.edu.pk پراپنا اکاؤنٹ لاگ ان کر کے درخواست کے Manage آپشن پر کلک کر کے Request for correction آپشن میں جا کراپنامطلو بہ Step منتخب کر کے غلطی اور اس کی اصلاح تفصیل سے لکھ کر Submit پر کلک کر دیں ۔ ہماری ٹیم پہلی فرصت میں آپ کی بتائی گئی غلطیاں دور کر دے گی ۔غلطیاں درست ہونے پر آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس کے بعد آپ اپنی درخواست کی نئی کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔
11.ماسٹر لسٹ کب آویزاں کی جائیں گی اور ماسٹر لسٹ سے کیا مراد ہے ؟
ماسٹر لسٹ مقررہ تاریخ میں ڈسپلے کی جائے گی تاکہ درخواست دہندگان کے لاگ ان کے ذریعے ڈیٹا کو درست کرنے کی درخواستوں پر عمل کیا جا سکے۔ مقرر تاریخوں کے بعد ، ڈیٹا کی اصلاح کی درخواستوں کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ لہذا ، تمام درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا پر مکمل نظر رکھیں اور اگر انہیں کوئی غلطی نظر آئے تو اپنے لاگ ان کے ذریعے اصلاح کی درخواست بھیجیں۔
لنک ۔http://admissions.su.edu.pk/master_merit_list
12.میرٹ لسٹس کب لگائی جائیں گی ؟
میرٹ لسٹس دیکھنے کے لیے با قاعدگی سے admissions.su.edu.pk/importantdates وزٹ کرتے رہیں ۔اس لنک کے علاوہ کسی سوشل میڈ یا اکاؤنٹ یا ویب سائٹ پر دی جانے والی معلومات کا بھروسہ نہ کریں ۔ میرٹ لسٹ مندرجہ ذیل لنک پر آویزاں کی جائیں گی ۔ https://admissions.su.edu.pk/merits.
13.آن لائن اپلائی کرنے کے دوران در پیش آنے والی ٹیکنیکل مشکلات سے متعلق رہنمائی کے لیے کس سے رابطہ کی جاۓ ؟
ٹیکنیکل مشکلات سے تعلق رہنمائی حاصل کر نے کے لیے یا آن لائن درخواست کے طریقہ کار میں کوئی غلطی رپورٹ کرنے کے لئے admissions@uos.edu.pk یا
111 867 111 048 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔